اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ قطر کی ویب سائٹ الشرق نے ایک سیکورٹی ذریعے کے حوالے سے رپورٹ دی ہے کہ مسلح افراد نے ہفتے کے دن یمن کے صوبۂ حضرموت کے علاقے القطن میں واقع ایک فوجی ہسپتال پر حملہ کردیا جس کے نتیجے میں چار فوجی ہلاک ہوگۓ ہیں۔ اس ذریعے نے مزید کہا ہے کہ مسلح افراد اور فوجیوں کے درمیان ایک جھڑپ ہوئي جو تقریبا ایک گھنٹے تک جاری رہی اس جھڑپ میں متعدد مسلح افراد ہلاک اور زخمی ہوئے ہیں۔ واضح رہے کہ یمن کے صوبے حضرموت میں حالیہ چند مہینوں کے دوران القاعدہ سے وابستہ مسلح افراد نے حملے کر کے دسیوں عام شہریوں اور سیکورٹی فورسز کے اہلکاروں کو ہلاک کردیا ہے۔
29 جون 2014 - 08:19
News ID: 619825
یمن میں مسلح افراد نے ایک ہسپتال پر حملہ کر کے چار فوجیوں کو ہلاک کردیا ہے۔